26

افسوس ناک واقع قبر سے نعش غائب علاقہ میں خوف وہراس

آئیڈیل نیوز(سلیم مغل کھچی والا)کھچی والا کے نواحی گاوں 260 ایچ آر شرقی میں محمد بشیر نامی شخص کی والدہ وفات پا گئی تھی- ۔نماز جنازہ ادا کرکے قبرستان میں دفنا دیا گیا تھا ۔رات کسی بد بخت نے قبر کو سرنگ طرز پر کھود کر نعش کو نکال کر ایک کنال کے فاصلہ پر نشیبی جگہ پر پھینک کر اوپر مٹی ڈال دی- ۔پولیس تھانہ کھچی والا کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو نکالنے کے عمل کی نگرانی کی۔پولیس نے اس شک کا اظہار کیبا ھے کہ شاید یہ کسی جادو ٹونے کا عمل ہو یا کسی دشمنی کی وجہ نعش کی بیحرمتی کی گئی ہو۔ علاقہ میں خوف و ہراس کا سماں ۔ نعش کو پولیس کی نگرانی اسی قبر میں دوبارہ دفن کر دیا گیا ہے۔اس گھنائونے کام میں تین لوگوں کے پاؤں کے نشانات تھے اور قبر کھدائی والے آلات بھی موقع پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں