238

ٹریفک حادثہ، ایک شخص جانبحق تین افراد شدید ذخمی

ڈاہرانوالہ(آئیڈیل نیوز)چشتیاں روڈ پر خوفناک حادثہ، لاہور سے آنے والی بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ایک جاں بحق تین شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق ڈاہرانوالہ میں چشتیاں روڈ پر بسم اللہ پٹرولیم کے پاس محنت کش محمد لطیف، محمد عباس اور ذیشان محنت مزدوری کرکے گھر واپس جارہے تھے کہ پیچھے سے لاہور سے آنے والی بس نمبر 65 نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں محمد لطیف ولد محمد حنیف موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ محمد عباس کی دونوں ٹانگیں کچلی گئیں، ذیشان اور ایک اور سوار شدید زخمی ہو گئے، حادثے کے شکار افراد نواحی گاوں چک نمبر 168 مراد کے رہائشی تھے، حادثے کا شکار افراد کو ابتدائی طور پر ڈاہرانوالہ رورل ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے محمد لطیف کی موت کی تصدیق کر دی اور دیگر زخمی افراد کو بہاولپور اور چشتیاں ریفر کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں