0

اہلیان حاصل پور کیلئے بہت بڑی خوشخبری

تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے حاصل پور کی عوام کیلئے اہم اقدام. حاصل پور کے سرکاری ہسپتال، THQ ہسپتال حاصل پور میں محکمہ صحت کی جانب سے 20 نئے ڈاکٹر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری. حاصل پور ایک بہت بڑی تحصیل ہونے کے باعث یہاں پر مریضوں کی تعداد بہت زیادہ تھی اور حاصل پور کا زیادہ تر رقبہ دیہی علاقوں پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کو ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا تھا جوکہ اب کافی حد تک حل ہوجائے گا. میڈیکل سپریٹینڈینٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال حاصل پور ڈاکٹر حفیظ احمد فدائی کا کہنا تھا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے کی وجہ سے ٹرامہ سنٹر کی بلڈنگ کو فنگشنل کیا گیا اور وہاں نئی ڈسپنسری بھی قائم کی گئی تھی لیکن پھر بھی مریضوں کو مشکلات کا سامنہ تھا. کیوںکہ ہسپتال کے پاس بلڈنگ تو موجود تھی لیکن ڈاکٹرز کی کمی تھی جوکہ اب کافی حد تک پوری ہوجائے گی. جس سے مریضوں کی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور ان کو بہتر طبی سہولیات ملیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں