1,147

چھونا والا روڈ پرٹریفک حادثہ، مارکیٹ کمیٹی کا ملازم داود عباسی ڈیڑھ سالہ بچے سمیت جانبحق

آئیڈیل نیوز:- (مبشر موہل سے)تفصیل کے مطابق چھونا والا روڈ پر 75 موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ میں مارکیٹ کمیٹی کا ملازم اپنے بچے سمیت جانبق ہوگیا. داود عباسی نیامت والی بستی حاصل پور کا رہائشی تھا. مقتول بہن اور ڈیڑھ سالہ بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر چھونا والا سے حاصل پور آرہا تھا کہ 75 موڑ کے قریب ٹریکٹر سے ٹکرا گیا. داود موقع پر جانبحق ہوگیا. بیوی اور بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا.جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ خاتون کو بہاول پور ریفر کردیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں