151

حاصل پور نہرفتح کی ٹیلوں پر 3ماہ سے پانی بند پہنچ رہا فصلیں تباہ سینئر رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمدنواز

آئیڈیل نیوز(ریحان عباسی )حاصل پور نہرفتح کی ٹیلوں پر 3 مہینے ہوگئے پانی نہیں پہنچ رہا سینئر رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمدنواز کاہلوں تفصیل کے مطابق رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمدنواز کاہلوں ۔اور چوہدری یوسف علی بھوک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نہر فتح کی ٹیلوں کے کسان 3 ماہ سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جس کی وجہ سے فصلیں تباہ کھیت ویران ہوچکے ہیں آئے روز کسان کمزور ہورہے ہیں حکومت کی کوئی کسانوں کی طرف توجوں نہیں پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر نظام زراعت پرچلتا ہے اگر نہرفتح کے کسانوں کو ٹیلوں پرپانی نہ دیا گیا تو کسان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اس موقع پر انہوں نے محکمہ انہار کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا نہر فتح کی ٹیلوں پرپانی پورا کیا جائے تا کے کسان اپنی فصلوں کو بچا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں