100

شوبز کی دنیا میں بھونچال : معروف ترین پاکستانی ادکارہ کو طلاق ہوگئی ، مداحوں نے سر پکڑ لیے

آئیڈیل نیوز:- (لاہور) اداکارہ متیرا کو طلاق ہوگئی، ذرائع کے مطابق اداکارہ متھیرا اور ان کے شوہر کے درمیان کچھ عرصہ سے اختلافات چل رہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے, اس کا اعلان انہوں نے خود کیا ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے 4 سال قبل گلوکار فلنٹ جے سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

مقامی اخبارات کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات کی خبریں آرہی تھیں جبکہ بعض افرا دکا دعویٰ تھا کہ ان کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن دو ماہ قبل جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے نہ صرف طلاق کی تردید کی بلکہ یہ بھی کہا کہ میں دوبارہ ماں بننے والی ہوں، لیکن اب گزشتہ روز متھیرا نے خود طلاق کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں متھیرا نے سوشل میڈیا پر بھی باقاعدہ پیغام تحریر کیا اور اپنےسابق شوہر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ جاناں ملک نے اپنے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے باہمی مشاورت سے طلاق ہونے کے بعد گزشتہ روز قلعہ گوجر سنگھ یونین کونسل میں اپنے وکیل کے ہمراہ تحریری بیان جمع کروادیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ یونین کونسل کی طرف سے نعمان جاوید کو جواب داخل کرنے کے چندروز پہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ جواب دینے نہیں آئے بلکہ اس سلسلہ میں انھوں نے اپنے والد کو بھجوایا۔ جب اس حوالے سے جاناں ملک سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ نعمان اورمیرے درمیان باہمی رضامندی کے بعد طلاق ہوئی اوراس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کے خلاف کسی طرح کے بیانات بھی نہیں دیے۔ میری نیک تمنائیں نعمان کے ساتھ ہیں، جہاں تک بات دوبارہ صلح کرنے کی ہے تواس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہے اوراب کاغذی کارروائی اوراس کے مکمل ہونے کا وقت باقی ہے۔ میں نے طلاق کے بعد اپنی فنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اورمختلف پروجیکٹس میں کام کررہی ہوں۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ نعمان جاوید طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد اب صلح کے لیے مسلسل کوششیں کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے قریبی دوست بھی کوشاں ہیں، لیکن جاناں ملک کی جانب سے مثبت رسپانس نہیں مل رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں