0

پاکستان کی مایوس کن کارکردگی برقرار، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 105 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پاکستان ٹیم نے اپنی مایوس کن پرفارمنس برقرار رکھی اور ٹیم کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوئے۔پاکستان کی جانب سے کامیاب بلے باز بابر اعظم رہے جنہوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 41 رنز بنائے جبکہ حسن علی نے جارحانہ طریقے سے کھیلتے ہوئے 3 چھکوں کی مدد سے 23 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ مکمل .کپتان سرفراز احمد اور حارث سہیل نے 9،9 رنز بنائے، محمد نواز اور فہیم اشرف 7،7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، محمد عامر اور فخر زمان نے صرف 3،3 رنز بنا سکے جبکہ عمر امین صفر پر آؤٹ اور رومان رئیس صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور سیتھ رینز نے تین تین، مچل سینٹنر نے 2 جبکہ انارو کچن اور کولن منرو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔خیال رہے کہ اس قبل پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی 0-5 وائٹ واش ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں