45

بہاول پور میں ” سپیڈو بس سروس ” کا افتتاح ہوگیا ـ

آئیڈیل نیوز:- (بہاول پور)بہاول پور میں ” سپیڈو بس سروس ” کا افتتاح ہوگیا ـ
دو یوم کے لئے بہاولپور سے لودھراں تک مفت سفر کیجئے ـ
ڈپٹی کمشنر بہاولپور رنا محمد سلیم افضل، مئیر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی نے آج دوپہر سپیڈو ایئرکنڈیشنڈز بس سروس کا.افتتاح کیا، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری آر ٹی اے شیخ طاہر کمپنی کے نمائندے و دیگر افراد موجود تھے، بعد ازاں بسوں نے شہر کا نمائشی راؤنڈ کیا ـ
باوقار سفر سستا کرایہ، بہاول پور تا لودھراں سروس کا کرایہ حسب ذیل ہوگا ـ
اسلامیہ یونیورسٹی بغداد الجديد کیمپس تا جنرل بس سٹینڈ صرف 10 روپے
آدم واہن تک 20 روپے
لودھراں تک 30 روپے رپورٹ رانا مسعود صابر تحصیل رپورٹر بہاول پور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں