51

ڈرگ انسپکٹرز کو ہیلتھ انسپکٹرز کا چارج دے دیا گیا۔ رپورٹ رانا مسعود صابر

آئیڈیل نیوز:- ڈرگ انسپکٹرز کو ہیلتھ انسپکٹرز کا چارج دے دیا گیا۔

رانا مسعود صابر سے تفصیل کے مطابق بہاول پور میں ڈرگ انسپکٹرز کو ہیلتھ انسپکٹرز کا اضافی چارج دے دیا گیا. اس اضافی چارج کا استمال وہ صرف باربر شاپ/ نائی،سیلون اوربیوٹیشنز کی چیکنگ کے لئے کر سکیں‌گے. ان کے پاس کسی بھی شاپ پر چھاپہ مارنے اور دو نمبر میٹیریل،جراثیم سے آلودہ استرے،قینچیاں،تولیہ وغیرہ کے استعمال پر حوالات میں بند کرنے اور سیلون کو سیل کرنے کا اختیار ہوگا. یہ اقدام بہاول پور میں ہیپاٹائٹس کے پھیلنے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے. جہاں پر ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر دسواں فرد ہیپاٹائٹس کے مرض میں‌مبتلا ہے. جس کی بڑی وجہ پینے کے صاف پانی کے فقدان کے ساتھ ساتھ باربر شاپس بھی ہیں جو کہ ایک انفیکٹیڈ شخص کے جراثیم تندرست آدمی میں داخل کرنے کا کام فراخ دلی سے کرنے میں مشغول عمل ہیں.
عوامی حلقوں میں اس اقدام کو کافی سراہا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں